رہائشی علاقے میں 4 بندر نکل آئے، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں گارڈن البیلا چوک کے قریب رہائشی علاقے میں 4 بندر سڑک پر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا تھا کہ بندر قریبی چڑیا گھر سے آئے ہیں تاہم چڑیا گھر انتظامیہ نے انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔
بدھ کی صبح جب باغ کے علاقے میں بندر کو دیکھا گیا تو شہریوں نے فوری طور پر امدادی اداروں کو فون کیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار اور پولیس بھی مقامی لوگوں کی مدد کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ بندر چڑیا گھر سے فرار ہوئے ہوں۔ دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ نے بندروں کے فرار ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جائے گی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ بندر کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں۔









