
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں پاور شو کرے گی۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ روانہ ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے بھی جلسے میں ہر صورت شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی، میانوالی سے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ میں شرکت کروں گا۔
صوابی، مردان، نوشہرہ ، پشاور کے ہر ایم این اے کو جلسے کے لیے ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جب کہ دیگر اضلاع کے ایم این ایز کو 500 ، 500 کارکن لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔









