ایکسائز آپکی دہلیز پر

0
51

ہاٹ لائن نیوز :  محکمہ ایکسائز نے عوام کی سہولت کیلئے لاہور میں ”ایکسائز آپکی دہلیز پر” سروس کا آغاز کر دیا۔

 محکمہ ایکسائز کے اہلکار گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت کی تبدیلی کی سہولت گھر جا کرفراہم کرینگے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے  ‘دہلیز ایپ’ اور ‘ای رجسٹریشن کارڈ’ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی جی ایکسائز محمد علی نے شرکت کی ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ گورننس اورسروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔سہولیات کی بروقت فراہمی، کرپشن کے خاتمے کیلئے سرکاری محکموں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے ، محکمہ ایکسائز کی جانب سے ‘دہلیز ایپ’ اور ‘ای رجسٹریشن کارڈ’ کا آغاز ڈیجیٹائزیشن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

چیف سیکرٹری نے محکمہ ایکسائز کے کام کی تعریف، مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ” ایکسائز آپکی دہلیز پر” سروس لاہور میں مہیا کی گئی ہے،سروس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز کے اہلکار شہریوں کو انکے گھر جا کر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی خدمات فراہم کرینگے۔فیس کی ادائیگی بذریعہ آن لائن بینکنگ ہوگی۔گاڑی یا موٹر سائیکل مالکان کو موقع پر بھی رجسٹریشن نمبر الاٹ کر دیا جائیگا۔ ای رجسٹریشن کارڈ پاکستان کا پہلا ای ٹائٹل ڈاکیومنٹ ہے، محکمہ کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کے شکر گزار ہیں۔

ڈی جی ایکسائز نے مزید کہا کہ محکمے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے،18 سالہ پرانا موٹر رجسٹریشن سسٹم تبدیل کیا ۔

 

Leave a reply