یواےای پاسپورٹ نے مغربی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

0
101

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے آرٹن کیپیٹل کے پاسپورٹ انڈیکس میں 180 کے اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، جو اس کے پاسپورٹ پر 130 ممالک کا ویزا فری سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنی اعلیٰ سفارت کاری کے باعث یہ اعزاز برقرار رکھا۔ دوسرے نمبر پر سپین، فرانس، اٹلی ،جرمنی، ہالینڈ ہیں، جن کے پاسپورٹ 178 ممالک میں داخل ہونے کیلیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، آسٹریا ، سویڈن اور لکسمبرگ کے پاسپورٹ تیسرے نمبر پر ہیں، جو 177 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ پر 11 ممالک میں ویزا فری انٹری ہے۔ جسکی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔

Leave a reply