
ہاٹ لائن نیوز : وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کیمطابق ایف آئی اے نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل ہے، ملزم کیخلاف 10 سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزم نے کشتی حادثے کے شکار افراد کو نائیجیریا اور لیبیا میں رکھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں لیبیا سے یونان جانے والے تارکین وطن کی ایک کشتی یونان کے قریب ڈوب گئی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 100 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں۔









