پولیس کی گاڑیاں جلانےکےکیس میں اہم پیشرفت

0
51

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت ہوئی ۔

اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ٫ میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگرکوجیل سے پیش کیا گیا ۔

عدالت میں ملزمان کی ٹرائل کیلیے حاضری مکمل کی گئی ،عدالت نے ٹرائل کی مزید کاروائی 20 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔

عدالت نے آئیندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنےکیلیے طلب کرلیا، ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جاچکی ہیں ، عمر سرفراز چیمہ ٫میاں محمود الرشید ٫اعجاز چوہدری ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ اکبر خان اور صبغت اللہ سمیت دیگر ملزمان چالان میں نامزد ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج محمدنویداقبال نےسماعت کی۔

Leave a reply