موبائل فون کے استعمال میں مصروف طالب علم کو ٹرین نے کچل دیا

ہاٹ لائن نیوز : بھوپال میں 20 سالہ طالب علم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ طالب علم ریلوے ٹریک پر ہیڈ فون لگا کر موبائل فون استعمال کرنے میں مگن تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق بی بی اے کا 20 سالہ طالب علم منراج تومر اپنے ایک دوست کے ساتھ ریلوے ٹریک پر بیٹھا اپنے فون میں مگن تھا۔
ہیڈ فون لگائے اپنے موبائل فون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس نے ٹرین کو قریب آتے نہیں دیکھا۔ جس کی وجہ سے ٹرین اس کے اوپر سے چڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ منراج تومر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش سوگوار لواحقین کے حوالے کر دی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طالب علم کو باڈی بلڈنگ کا شوق تھا۔









