ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کر دی

0
50

ہاٹ لائن نیوز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے دہشت گردی کے مقدمے میں چالان کی کاپیاں صاف نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

درخواست میں تفتیشی افسر سمیت دیگر کوفریق بنایاگیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ ٹرائل کورٹ نے صاف کاپیاں فراہم کرنے کی درخواست خارج کردی ، چالان کے ساتھ گواہان کے ناموں کی لسٹ نہیں لگائی گی ، چالان کی نامکمل کاپی درخواست گزار کو فراہم کردی گی ، صاف کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اقدام بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چالان کی صاف کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply