
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,544 روپے کم ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے مقرر ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کو کاروباری حلقوں کی جانب سے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔









