خاتون جو بل کلنٹن کو پہچان نہ سکی

ہاٹ لائن نیوز : سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے دوران جارجیا میں میکڈونلڈز کی برانچ کا اچانک دورہ کیا جہاں ایک حیران کن واقعہ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کیمطابق جارجیا میں میکڈونلڈ کی ایک کارکن سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو نہ پہچان سکی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 42 ویں امریکی صدر بل کلنٹن میکڈونلڈز کے کاؤنٹر پر خاتون کارکن کے پاس گئے، اس سے مصافحہ کیا، جس کے بعد خاتون پہلے تو انکوگھورتی رہی اور جب اس نے اپنا تعارف کرایا تو اس نےانہیں گلے لگا لیا۔








