صدر زرداری نے ترکمانستان میں سب کے دل جیت لیے

0
177
صدر زرداری نے ترکمانستان میں سب کے دل جیت لیے

ہاٹ لائن نیوز : صدر پاکستان آصف علی زرداری کا ترکمانستان کے ہوائی اڈے پر انوکھے اور محبت بھرے انداز میں استقبال کیا گیا۔ صدر زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے جہاں ان کا استقبال دو چھوٹے مقامی بچوں نے روایتی نمکین روٹی کے ساتھ گلدستےپیش کرکےکیا۔ یہ روٹی مہمانوں کی خوشی کے اظہار کے لیے پیش کی جاتی ہے۔

اس موقع پر صدر زرداری نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے پہلے بچے سے روٹی کا ٹکڑا لے کربچے منہ میں ڈالا۔ بچے نے خوشی خوشی روٹی کو کاٹ لیا جس کے بعد صدر نے باقی لقمہ کھایا۔ صدر پاکستان نے دوسرے بچے کے ساتھ بھی یہی عمل دہرایا، جو ہر کسی کے لیے باعثِ خوشی تھا۔

میزبان ملک کے نائب وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے صدر زرداری کے اس محبت بھرے انداز پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

Leave a reply