چونیاں : مسلح ڈاکو زیورات ونقدی لے کر فرار

0
159
چونیاں : مسلح ڈاکو زیورات ونقدی لے کر فرار

ہاٹ لائن نیوز : چونیاں میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح ڈاکو 19 تولے زیورات اور 18 لاکھ روپے نقدی لے گئے۔

چونیاں میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور ایسی ہی ایک بڑی ڈکیتی میں مسلح ڈاکو گھر سے 19 تولے زیورات اور 18 لاکھ روپے نقدی، موبائل، دوپستول اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔

مسلح حملہ آور ڈکیتی کے دوران گھر میں موجود اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ متاثرہ بیوہ نے مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Leave a reply