
ہاٹ لائن نیوز : سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈنڈا پور اسلام آباد سے کے پی کیسے پہنچے؟ کل رات کی اپنی ٹوئٹ میں میں نے بتایا کہ یہ واقعہ کیسے ہوا، میری کہی ہوئی تمام باتوں کیطرح یہ بھی سچ نکلا، آگے جو کہوں گا وہ بھی سچ ہوگا۔
فیصل واوڈا نےمزید کہاہے کہ پی ٹی آئی کےاعلی عہدیداروں اور تجزیہ کاروں نےالزام لگائےتھے،مگراداروں پر الزام لگانے والوں کااپنا منہ کالا ہوگیا۔
انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ پوری قوم ٹینشن میں ہے کہ کیا ہورہاہے، گنڈا پور نے تماشا لگا رکھا ہے، گنڈا پور اصلاح کا وقت ختم ہونے سے پہلے اپنی اصلاح کر لیں۔









