محمود اچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے نیا وفد بنا دیا

0
11
محمود اچکزئی کا اسپیکر چیمبر جانے سے انکار، پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے نیا وفد بنا دیا

اسلام آباد: حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے نیا اپوزیشن وفد تشکیل دے دیا ہے۔ یہ پیش رفت اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں مذاکرات کے لیے جانے سے انکار کے بعد سامنے آئی۔

محمود خان اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت کسی غیر جانب دار مقام پر ہونی چاہیے، اور وہ اسی صورت مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے اس مطالبے کے بعد حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے لیے الگ وفد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے وفد میں بیرسٹر گوہر، راجا ناصر عباس، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے مطابق مذاکراتی وفد چھ ارکان پر مشتمل ہوگا اور پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی اور کور کمیٹی نے ارکان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

ان کے مطابق اپوزیشن کا نیا وفد آج اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں حکومتی وفد سے ملاقات کرے گا۔

Leave a reply