ایران نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کیلیے بند کر دی

0
163
ایران نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کیلیے بند کر دی

ہاٹ لائن نیوز : ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر ایران نے اپنی فضائی حدود رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک تمام پروازوں کے لیے بند کر دی ہے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ ڈرون کی مدد سے کیا گیا ہے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرونز کے ایک دستے نے حیفہ میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

پانچ روز قبل ایران کیجانب سے 200 سپرسونک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل ایران پر جوابی حملے کی پیش گوئی کر رہا ہے۔ بعض ذرائع نے ایسے مقامات کی نشاندہی بھی کی ہے جنہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply