مصنوعی ذہانت کے مقابلے ، سعودی عرب نے میدان مارلیا

0
69

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے طلباء نے مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں 11 تمغے جیت کر دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپیٹیشن فار یوتھ (WAICY) میں امریکہ، بھارت، یونان، کینیڈا ، سنگاپور سمیت 40 ممالک کے 18 ہزار طلباء نے حصہ لیا تھا۔

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی “سدایا” کیجانب سے کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) کے تعاون سے بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا گیاتھا ، مقابلے میں سعودی عرب کے 18 پروجیکٹس کامیاب ہوئے۔

ان میں سے 11 منصوبوں کو سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے ملے جبکہ 6039 منصوبوں میں سے 7 پراجیکٹس ایڈوانس پوزیشن پر تھے۔

Leave a reply