قومی کرکٹر محمد حارث دلہنیا کو گھر لے آئے

0
194
قومی کرکٹر محمد حارث دلہنیا کو گھر لے آئے

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی محمد حارث شادی کے تقریباً ایک ماہ بعد دلہن کو سادگی سے گھر لے آئے۔

بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، بتایا جا رہا ہے کہ محمد حارث کی شادی کی تقریب آج رات پشاور میں ہوگی جس میں قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کرینگے۔

محمد حارث نے اپنی بارات کی تقریب میں کالی شیروانی پہنی تھی جسکی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

محمد حارث کے بھائی محمد انس نے کہا ہے کہ حارث کی شادی خاندان میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کیلیے دعاگو ہیں۔

Leave a reply