اسرائیل کی لبنان میں زمینی حملوں کی تیاریاں

0
189
اسرائیل کی لبنان میں زمینی حملوں کی تیاریاں

ہاٹ لائن نیوز : لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جنوبی لبنان پر تازہ بمباری سے ستر سے زائد افراد شہید اور دو سو زخمی ہوگئے، اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، تین روز میں شہدا کی تعداد چھ سو پچاس ہوگئی۔

اسرائیل نے لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی آرمی چیف کے مطابق لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائیوں کے لیے دو ریزرو بریگیڈز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی حملوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ فضائی حملوں نے بری فوج کے لیے کارروائی کا راستہ آسان کر دیا ہے۔

Leave a reply