
ہاٹ لائن نیوز : مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ اپنے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عالم دین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فاروق نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں عوام سے خطاب کریں گے۔









