شوہر کے گندا رہنے کی وجہ سے خاتون نے طلاق مانگ لی

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے شوہر کےصاف ستھرا نہ ہونے پر شادی کے صرف 41 دن بعد ہی طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا۔
یہ واقعہ اتر پردیش کے آگرہ میں پیش آیا۔ خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسکے شوہر نے بنیادی صفائی کو بھی ترجیح نہیں دی، کئی دنوں تک نہ نہانے کی وجہ سے ان کے جسم سے بدبو آتی رہتی ہے۔
مقامی میڈیا کیمطابق خاتون اپنی شکایت لے کر فیملی کونسلنگ سینٹر بھی گئی تاہم حکام کیجانب سے پوچھ گچھ کے دوران اسکے شوہر نے اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر مہینے میں صرف ایک یاپھردو بارہی نہاتے ہیں۔









