بھارتی انتہا پسند ایک بار پھر مسلمانوں کی آبادی پر ٹوٹ پڑے

0
192
بھارتی انتہا پسند ایک بار پھر مسلمانوں کی آبادی پر ٹوٹ پڑے

بھارت کی مغربی ریاست کے شہر بھروچ اور سورت میں ایک بار پھر مسلم کش فسادات کی سازش کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ بھروچ میں متعدد پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ مسلم آبادی کی متعدد املاک کو آگ لگا دی گئی جن میں موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

لاٹھیوں اور سلاخوں سے لیس ہندوؤں نے جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ کیا۔ حملوں میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو عید میلادالنبی کے حوالے سے جھنڈے اور بینرز لگانے سے روک دیا۔ کچھ علاقوں سے جھنڈے اتارے جانے کے بعد مسلمانوں میں غصہ پھیل گیا۔

گجرات کے شہر سورت میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی۔ پولیس نے ایک بار پھر انتہائی جانبداری کا مظاہرہ کیا اور انتہا پسند ہندوؤں کے بجائےمسلمانوں کو ہی گرفتار کیا۔

Leave a reply