ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے 10 روز کے لیے مؤخر کر دیے

0
102
ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے 10 روز کے لیے مؤخر کر دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی توانائی کی تنصیبات پر ممکنہ حملے کو مزید 10 روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔ نئی ڈیڈ لائن کے مطابق یہ حملے 6 اپریل 2026 تک مؤخر رہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور یہ بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبریں اکثر درست نہیں ہوتیں۔
قبل ازیں 23 مارچ کو صدر ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے ڈھانچے پر حملے کو 5 روز کے لیے روکے جانے کا اعلان کیا تھا، جو اب بڑھا کر 10 روز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کی ہے اور ایک عہدیدار نے امریکی تجویز کو “یکطرفہ اور غیر منصفانہ” قرار دیا ہے۔

Leave a reply