
ہاٹ لائن نیوز : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کراچی کی لیڈی کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کیمطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے والی خاتون کانسٹیبل کو ڈیوٹی پر معطل کر دیا ہے۔ مذکورہ لیڈی کانسٹیبل ماریہ گزری پولیس اسٹیشن میں تعینات تھی۔
ایس ایس پی ساؤتھ سے مذکورہ لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ خاتون کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ پولیس ایک پیشہ ور ادارہ ہے۔ غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔









