دوگروپوں میں فائرنگ ، 10 سالہ بچہ جاں بحق

0
159
دوگروپوں میں فائرنگ ، 10 سالہ بچہ جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر خیرپور میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

خیرپور کی تحصیل کوٹڈیجی کے علاقے مصری شاہ میں 2 گروپوں میں تصادم ہواہے، جہاں فائرنگ سے 10 سالہ بچہ عباس علی جاں بحق جب کہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

بچے کی لاش اور زخمیوں کو کوٹڈیجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کیمطابق دونوں گروپوں میں تصادم دیرینہ دشمنی کے باعث ہوا، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا۔

Leave a reply