قلات میں کار اور کوچ کے تصادم سے 4 افراد جاں بحق

0
60

ہاٹ لائن نیوز : قلات میں کار اور مسافر کوچ میں تصادم ہونے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 مسافر زخمی بھی ہوئے، مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی،جبکہ کار کراچی سے ایک خاندان کو عید منانے کے لئے پشین لےکر جا رہی تھی کہ راستےمیں قومی شاہراہ پر یہ حادثہ ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق اس المناک حادثے میں دوبچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار مسافر زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں اورزخمیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

Leave a reply