پانچ سالہ بچہ باپ کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں باپ کے خلاف کارروائی کا انوکھا واقعہ پیش آیاہے جہاں 5 سالہ بچے کو کھیلنے نہ دینے اور سیر کے لیے لےکر نہ جانے پر تھانے پہنچ گیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا ننھا حسنین غصے سے بھرے لہجے میں ڈیوٹی افسر سے اپنے والد کی شکایت کرتا رہا۔ ننھے حسنین نے پولیس افسر سے سنجیدگی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے والد نے اسے دریا پر جانے یا مصروف سڑک پر کھیلنے سے روک دیاہے۔
معصوم بچے کے تھانے پہنچ کر ایف آئی آر درج کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ تھانے میں کرسی پر بیٹھا شکایت درج کروا رہا ہے اور پولیس افسر اس کے سامنے ہے، افسر نے اس کا نام پوچھا اور کہا کہ وہ کس کیخلاف شکایت درج کروانا چاہتا ہے۔
افسر کو جواب دیتے ہوئے بچہ اپنا نام بتاتا ہے اور کہتا ہے کہ اسے ندی پر جانے یا گلی میں کھیلنے سے منع کیا گیا تھا۔ پولیس نے اسے کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور گھر بھیج دیا۔









