نگراں صوبائی وزیر کو 3 محکموں کےقلمدان سونپ دئیے گے

0
169

ہاٹ لائن نیوز : نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپے گئے ہیں جبکہ انہیں وزیر اطلاعات، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں صوبائی وزیر کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے۔

احمد شاہ کو محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سماجی تحفظ کا قلمدان دیا گیا۔

نوٹیفکیشن نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول بابر کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

اس سے قبل معروف ادیب اور سماجی شخصیت احمد شاہ کو صوبائی وزیر مقرر کیا گیا تھا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں احمد شاہ سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں صوبائی وزراء، ادیبوں، فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی جب کہ تقریب کی میزبانی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نے کی۔

حلف برداری کے بعد گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، ادیبوں اور دوستوں نے احمد شاہ کو مبارکباد دی۔

Leave a reply