دنیاکی معمرترین خاتون انتقال کرگئیں

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن ایک سو اٹھارہ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
فرانسیسی راہبہ کو سسٹر آندرے کے نام سے جانا جاتا تھا۔ لوسیل رینڈن 11 فروری 1914 کو فرانس میں پیدا ہوئیں، انہوں نے دونوں عالمی جنگیں دیکھیں، کورونا کی وبا کا مقابلہ کیا اور 118 سال کی عمر تک خود کو مصروف رکھا۔
رینڈن کی موت کے ساتھ ہی دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریا برانس مورراکو کو دیا گیا ہے جن کی عمر 115 سال ہے۔
ماریہ کا انتقال اسپین کے شہر کاتالونیا کے ایک نرسنگ ہوم میں ہوا جہاں وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مقیم تھیں۔ ان کے پسماندگان میں 2 بچے، 11 پوتے اور کئی پڑپوتے ہیں۔









