چھ رکنی ” فوجی ڈکیت” گینگ گرفتار

0
81

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے چھ رکنی گینگ رفیق عرف فوجی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیاہے، جو ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ریکارڈیافتہ ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان میں سرغنہ رفیق عرف فوجی، محمد رفیق، محمد بوٹا،علی شیر، احمد، محمد عمران اور عمران شامل ہیں۔

اس حوالے سے ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا ہے کہ ملزمان سے دو لیپ ٹاپ، تین موٹر سائیکلیں،چار پستول، ایک رائفل ، لاکھوں روپے نقدی، اور 223 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لیے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply