ٹریلر اور گاڑی میں تصادم ؛ 2 جاں بحق 20 افراد زخمی

0
177
ٹریلر اور گاڑی میں تصادم ؛ 2 جاں بحق 20 افراد زخمی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریلر اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر ٹول پلازہ کے قریب جمعرات کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ٹریلر اور گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جب کہ 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا سبب بننے والے ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply