
ہاٹ لائن نیوز : قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 ارب روپے کی بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، قومی احتساب بیورو نے ریکارڈ پیش نہ کرنے اور افسران کی عدم پیشی پر نوٹس جاری کر دیاہے۔
نیب نے این آئی سی وی ڈی حکام کو انکوائری کیلیے طلب کر لیا اور این آئی سی وی ڈی اور محکمہ صحت سےبھی ریکارڈ طلب کر لیا۔
این آئی سی وی ڈی فنڈز، ملازمین کی بھرتیوں اور تنخواہوں میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ سے بھرتیوں اور خریداری کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔









