سانحہ ماڈل ٹاون کے دو گواہ پولیس اہلکاروں کے ڈیتھ سٹریفکیٹ عدالت جمع

0
145
سانحہ ماڈل ٹاون کے دو گواہ پولیس اہلکاروں کے ڈیتھ سٹریفکیٹ عدالت جمع

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت تین اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سربراہ جے آئی ٹی عامر نواز کو طلب کر لیا عدالت نے قرار دیا کہ پولیس کیس اور دوسرے فریق کے استغاثہ پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔۔ جمعہ کے روز سماعت پر نامزد پولیس اہلکاروں نے پیش ہوکر عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو تفتیشی افسران انتقال ہوچکا ہے

سرکاری وکیل اور پولیس حکام کی جانب سے عدالت میں دو سابق تفتیشی افسران انسپکٹر اعجاز رشید اور ڈی ایس پی چوہدری لیاقت علی کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہیش کیئے گئے جس پر عدالت نے وفات پانے والے تفتیشی افسران کو گواہان کی فہرست سے نکال دیا۔عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل مخدوم مجید شاہ کو آئندہ سماعت پر جرح کیلیے طلب کرلیا جبکہ عدالت نے گواہوں کو بھی جرح کے لیے طلب کرلیاعدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان پولیس اہلکاروں کی حاضری لگانے کے بعد سماعت تین اگست تک ملتوی کردی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دونوں فریقین کی الگ الگ ایف آئی آرز درج ہوئیں تھی پولیس کی مدعیت میں 510/14 ایف آئی آر درج ہوئی پاکستان عوامی تحریک کے جواد حامد کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 696/14 درج ہوئی پاکستان عوامی تحریک نے استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہےاس کیس میں اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 104 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں۔

سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جبکہ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

Leave a reply