سوشل میڈیا صارفین نے چینی بچی کو خوش قسمت قرار دےڈالا

0
179
سوشل میڈیا صارفین نے چینی بچی کو خوش قسمت قرار دےڈالا

ہاٹ لائن نیوز : ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی پریشانی کا جواب دیا۔

ایک چینی لڑکی نے ایلون مسک سے ٹیسلا کار میں خراب سکرین کی شکایت کی جس پر ایلون مسک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مولی نامی چینی لڑکی کی ویڈیو شیئر کی گئی، جو اتنی وائرل ہوئی کہ ایلون مسک تک بھی پہنچ گئی۔

مولی نے ویڈیو میں کہا، ہیلو مسٹر مسک، میں مولی چین سے ہوں۔ مجھے آپ کی گاڑی ٹیسلا کے بارے میں ایک سوال ہے۔ جب میں سکرین پر لکیریں کھینچتی ہوں تو وہ کبھی کبھار غائب ہو جاتی ہیں۔ کیا آپ نے بھی یہ مسئلہ دیکھا ہے؟ کیا آپ اسے ٹھیک کر سکتے ہیں؟

جس پر ایلون مسک نے مولی کو جواب دیا (ضرور)۔ ایلون مسک کیجانب سے ننھی بچی کے جواب پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے اور بچی کو خوش قسمت قراردے دیا۔

Leave a reply