
ہاٹ لائن نیوز : اٹک میں نیوایئرپورٹ تھانے کی حدود میں ڈرائیور کو قتل کردیا گیا، ملزمان نے راستے میں کار روک کر کرحنیف نامی شخص کو قتل کردیا۔
واقعہ اٹک تھانہ نیوی پورٹ کی حدود میں پیش آیا، ملزمان نے کار بک کروائی اور ڈرائیو کرکے روانہ ہوگئے، ملزمان نے راستے میں گاڑی روک کر حنیف کو قتل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملزمان لاش کو بنجر زمین میں پھینک کر کار لے کر فرار ہو گئے جب کہ تھانہ فتح جنگ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ٹول پلازہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔









