پولیس افسران پر دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانے کا جنون سوار

0
217
پولیس افسران پر دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانے کا جنون سوار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں سب انسپکٹر ساجد کی ڈیوٹی کے دوران تھانے میں ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں سب انسپکٹر تھانہ اورنگی ٹاؤن کو بھارتی گانوں پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے پر پولیس سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

تھانہ اورنگی ٹاؤن کے شعبہ تفتیش میں تعینات سب انسپکٹر ساجد کو ماضی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے الزام میں معطل کیا جا چکا ہے۔

Leave a reply