
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشیوں نے بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج کے دوران ایف سی ایریا میں کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔
مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد نے آئی بی سی سنٹر میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔ جس کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔









