لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0
254
لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس کے عہدے کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت صوبائی وزراء شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم سمیت دیگر تمام ججز تقریب میں شریک ہوئے۔

جسٹس شجاعت علی خان سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا اور قائم مقام چیف جسٹس نے گارڈ آف انر لینے سے بھی انکار کیا جسٹس شجاعت علی خان 27 مارچ 2012 کو ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے جسٹس شجاعت علی خان نے 1995 میں ایل ایل بی پنجاب یونیورسٹی سے کیا جسٹس شجاعت علی خان اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل 2006 سے لیکر 2012 تک رہے جسٹس شجاعت علی خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جنوری 2012 سے لیکر 26 مارچ 2012 تک تعینات رہے

Leave a reply