
ہاٹ لائن نیوز : سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آپریشن کلین اپ جاری ہے، سپیکر سردار ایازصادق نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی۔
نئے اسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر آسامیوں کے لیے ٹیسٹ انٹرویو رواں ماہ منسوخ کر دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں اس وقت تک کوئی نئی بھرتیاں نہیں ہوں گی جب تک غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کی تحقیقات نہیں ہوتیں۔









