
نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات کا جیل ٹرائل
عدالت میں چار مقدمات کے جیل ٹرائل کی کاروائی 13 جون تک ملتوی کر دی
انسداد دھشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی
عدالت کا برضمانت ملزمان کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی
عدالت نے سابق ایم این اے روبینہ جمیل سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
عدالت نے روبینہ جمیل سمیت دیگر کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی
اعجاز چوہدری ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی
کیوں نہ گرفتار رہنماؤں کیخلاف ٹرائل پہلے مکمل کر لیا جائے عدالت کا استفسار
برضمانت ملزمان کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل میں خلل پیدا ہو رہا ہے عدالت
پراسکیوشن نے گرفتار ملزمان کا ٹرائل پہلے مکمل کرنے کی حمایت کی
پی ٹی آئی وکلاء نے گرفتار ملزمان کا الگ جیل ٹرائل کرنے کی مخالفت کی
جیل ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ہے وکلاء ملزمان کا موقف
ہم نے جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے وکلاء ملزمان
زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے مؤکدہ نمبر 852/23 کا جیل ٹرائل شروع ہوا ہے
راحت بیکری چوک پر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 103/23 جا جیل ٹرائل شروع ہوا ہے
راحت بیکری چوک میں جج کی گاڑیاں اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 109/23 کا جیل ٹرائل شروع ہوا ہے
مغلپورہ میں پولیس ہی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ 1570/23 کا جیل ٹرائل شروع ہوا ہے









