
ہاٹ لائن نیوز : کینجھر جھیل کے قریب ٹرک اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد روڈ پر کینجھر جھیل کے قریب ٹرک اور پک اپ میں تصادم ہوا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امدادکیلیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک کے لیے کراچی سے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔









