اسرائیل کو رفح میں آپریشن فوری بند کرنے کا حکم

ہاٹ لائن نیوز : عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں اپنی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا حکم دیا اور غزہ میں نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کی اجازت دی۔
عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیل فیکٹ فائنڈنگ مشن کو تحقیقات کی اجازت دے، اسرائیل ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔
عالمی عدالت انصاف نے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن روکنے کی جنوبی افریقہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور 8 لاکھ افراد بے گھر ہوئےہیں۔









