ملکہ ترنم نورجہاں کی برسی پر حکومت کا منفرد خراج عقیدت

0
79

ہاٹ لائن نیوز : ہندوستان اور پاکستان میں اپنی جادوئی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو بچھڑے تقریباً 23 برس بیت گئے۔

نگراں حکومت نے نور جہاں کی برسی سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 23 دسمبر تک سرکاری ٹی وی پر ان کے مقبول گانوں کو روزانہ ٹیلی کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اس کا اعلان کیا۔

مرتضیٰ سولنگی کے مطابق ‘نیشنل ٹیلی ویژن یکم دسمبر سے میڈم نور جہاں کو ان کی 23 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے گانے نشر کرے گا۔’

مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ یکم دسمبر سے 23 ستمبر بروز جمعہ روزانہ رات گیارہ بجے ملکہ ترنم نورجہاں کا ایک گانا نشر کیا جائے گا۔

ملکہ ترنم نور جہاں ایک پلے بیک گلوکارہ اور اداکارہ تھیں جنہوں نے پہلے برطانوی ہندوستان اور پھر پاکستانی سنیما میں کام کیا۔ ان کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا۔

انہوں نے اردو، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریباً 30,000 گانے ریکارڈ کیے ہیں۔

Leave a reply