گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے پر بلوچ حکومت کا ردعمل

0
231
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے پر بلوچ حکومت کا ردعمل

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان حکومت کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی بے بنیاد افواہوں میں کوئی سچ نہیں ہے، سابق ایم۔ پی۔ اے اور ایک تنظیم کی طرف سے کیا گیا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکران اور گوادر کے بیشتر علاقوں سے متعلق فیصلے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں، گوادر کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمان بطور ایم۔ پی۔ اے میٹنگز کا حصہ رہے ہیں، گودار کے حوالے سے کیے جانے والے تمام فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمان کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

Leave a reply