قیدیوں کی محنت کے مطابق سزا میں کمی کی سفارش

0
239
قیدیوں کی محنت کے مطابق سزا میں کمی کی سفارش

ہاٹ لائن نیوز : ہوم سیکرٹری پنجاب نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کے مسائل دریافت کئے۔

جیل پہنچنے پر سیکرٹری داخلہ کو جیل وارڈنز نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہیں حفاظتی اقدامات، قیدیوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بتایا گیا۔

نورالامین مینگل نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے کھانے کا مینو ہر تین ماہ بعد تبدیل کیا جائے گا، جیل کے کچن کی صفائی اور کھانے کے معیار کو فوڈ اتھارٹی ماہ میں ایک بار چیک کرے گی ۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ میں نے بہاولپور، رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کی تمام جیلوں کا بذات خود دورہ کیا، پنجاب کی ہر جیل میں اعلیٰ معیار کے قالین بنانیکا کام شروع کیاجارہا ہے۔ ہم قیدیوں کی فلاح و بہبود اور خاندان کی فلاح و بہبود کیلیے ایک جامع منصوبہ لیکر آرہے ہیں۔

Leave a reply