
ہاٹ لائن نیوز : کسٹم حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 9500 بوسٹن ٹیکے اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات پاکستان کسٹمز کے عملے نےدوران چیکنگ نجی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 614 کےقیک مسافر مبین اکرم سے 9500 بوسٹن ٹی کے قبضے میں لےلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انجکشن اسمگل کرنیوالا مسافر ایئرپورٹ سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیاہے، جب کہ کسٹمز کیجانب سے تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔









