موٹروے پولیس نے کارروائی کر کے کروڑوں کی مالیت کی منشیات برآمد کر لی

0
271
موٹروے پولیس نے کارروائی کر کے کروڑوں کی مالیت کی منشیات برآمد کر لی

ہاٹ لائن نیوز : موٹر وے پولیس نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کی ہے، ترجمان اے۔ این۔ ایف نے موٹروے پولیس کو مشکوک کار کی اطلاع دی جس پر پٹرولنگ افسران نے کرولا کار KHYA-8127 کو سیال موڑ پر روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش جسے تعاقب کرکے پکڑ لیا گیا۔

کار کی تلاشی لینے پر اٹھتر کلو افیم اور تہتر کلو حشیش برآمد کر کے 1 شخص کو گرفتار کر لیا، موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد برآمد شدہ منشیات اے ۔این۔ ایف کے حوالے کر دی، سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو اور سی۔ پی۔او ضیغم کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن میں پٹرولنگ افسران انصر عباس، خرم شاد،رمضان اور اکرام نے حصہ لیا تھا۔

Leave a reply