آئی فون صارفین کے لیے سیکیورٹی انتباہ جاری

0
223
آئی فون صارفین کے لیے سیکیورٹی انتباہ جاری

ہاٹ لائن نیوز : ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 92 ممالک کے آئی فون صارفین کے لیے سیکیورٹی انتباہ جاری کر دیا ہے، ای میل میں کمپنی نے کہا کہ ایپل نے ایسے مرسینری اسپائی ویئر حملے کی نشان دہی کی ہے جس کا ہدف صارفین ہیں، اس حملے کی وجہ یہ ہے کہ صارف کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟

ای میل میں کہا گیا ہے کہ مرسینری حملے کنزیومر میل ویئر اور سائیبر جرائم کے مقابلے میں زیادہ نایاب اور پیچدہ ہونے کی وجہ سے علیحدہ رہتے ہیں، ان منظم حملوں پر لاکھوں ڈالر کی لاگت آتی ہے اور ان پر مخصوص لوگوں کو ہدف بنایا جاتا ہے، یہ حملہ عالمی سطح پر جاری ہے۔

Leave a reply