عارف لوہار کا گانا ’آ تینوں موج کراواں‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف

0
49

ہاٹ لائن نیوز : پنجابی لوک گلوکار عارف لوہار نے اپنا گانا ’آ تینوں موج کراواں‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے،گانے کی تخلیق سے متعلق عارف لوہار نے بتایا کہ ہم ایک دن لندن میں گانے بنا رہے تھے میں نے بچوں سے کہا کہ جا کر دکان سے چپس لے آئیں۔

جب بچے لے کر آئے تو میں گنگنانے لگا کہ ’آتینوں چپس کھلاواں‘ اب مجھے علم نہیں تھا کہ یہ دھن بن جائے گی،میری ٹیم نے 2 سال بعد مجھے یاد کروایا کہ جو دھن آپ نے بنائی تھی اس کا کچھ کریں؟ عارف لوہار نے بتایا کہ اس گانے کو بعد جو مقبولیت حاصل ہوئی، اس کا تصور نہیں کیا تھا، جب کوئی چیز تخلیق ہونی ہوتی ہے، تو وہ اس طرح ہی بن جاتی ہے۔

Leave a reply