عدالت کا بابر اعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

0
266
عدالت کا بابر اعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ہاٹ لائن نیوز: عدالت نے سینئر قانون دان بابر اعوان کا نام ای۔ سی۔ ایل سےنکالنے کا حکم دے دیا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئرقانون دان بابر اعوان کا نام ای۔ سی۔ ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پرجسٹس ثمن رفعت امتیاز نےسماعت کی،بابراعوان کی جانب سےوکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا نام ای۔ سی۔ ایل میں ڈال دیا گیا ہے، نام ای۔ سی۔ ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے بابر اعوان کا نام ای ۔سی۔ ایل سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Leave a reply