
ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے آئی۔ جی پنجاب کو درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی، جسٹس مزمل اختر نے وکیل رانا سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور کے علاقے مغل پورہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں پتنگ بازی جاری ہے، پتنگ بازی کے خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانے ضائع ہو گئی ہیں۔
عدالت سے استدعا کے کہ پتنگ بازی پر پولیس کو سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے جائیں اورعدالت پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درامد کروانے کا حکم دے۔








